جنید ریاض : لاہور سمیت 25 اضلاع میں مڈل سے ہائی کا درجہ حاصل کرنے والے 1227 سکولوں کی سنی گئی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں اسامیوں کی تفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 1227 سکولوں میں اسامیوں کی تعداد مانگ لی۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔سکولوں کو ہائی کا درجہ ملنے کے بعد مزید کتنے اساتذہ و سٹاف کی ضرورت ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 3 روز میں تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔سکولوں میں اسامیوں کا تعین کرنے کے بعد مزید اساتذہ فراہم کیے جائیں گے۔سکولوں کے بجٹ میں بھی بچوں کی تعداد کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔لاہور میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کی تعداد 49 ہے۔