ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے جولائی کی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کر دیا

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے جولائی کی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے جولائی کی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کردیا۔ گزشتہ ماہ 19 ہزار 600 سے زائد پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پبلک ٹرانسپورٹ کو 64 لاکھ 68 ہزار 300 روپے کے چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔15243 غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ 9082 غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کو مختلف تھانوں میں بندکرایا گیا۔ 169 بسوں اور 510 کوسٹرز کے خلاف کارروائی کی گئیں۔3500 سے زائد معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر وارننگ بھی دی گئیں ۔سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد کا کہنا تھا کہ چالان کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔۔غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔