ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے مزید 8 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

تحریک انصاف نے مزید 8 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف نے مزید 8 ارکانِ سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر ارکان کو نکالا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق بلال احمد، کریم بخش گبول، محمد علی عزیز، عمر اماڑی، رابعہ اظفر نظامی، سچ آنند لکھوانی، عمران علی شاہ اور سنجے گنگوانی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ان ارکان کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے پر ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے۔

سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے برطرفی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer