سٹی 42: پھلوں کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری، دوکاندار من مانی قیمتوں میں پھل فروخت کرنے لگے۔
تفصیلات کےمطابق پھلوں اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں اور سرکاری نرخ پر عمل نہ ہونے سے شہری پریشان ہونے لگے ہیں ۔ ۔پیاز کی سرکاری قیمت 44 روپے فی کلو ہے جبکہ بازارمیں60روپےفی کلومیں فروخت ہورہا ہے۔
ٹماٹرسرکاری نرخ110 ہے جبکہ بازارمیں160روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن سرکاری نرخ365 ہے اور بازارمیں450روپےفی کلو ،ادرک سرکاری نرخ895 ہے اور بازارمیں1000روپےفی کلو،میتھی سرکاری نرخ250 ہے اور بازارمیں300روپےفی کلوبینگن سرکاری نرخ130 ہے اور بازارمیں180روپےفی کلو میں دستیاب ہے۔
اسی طرح پھول گوبھی سرکاری نرخ150 ہے اور بازارمیں200روپےفی کلو،شملہ مرچ سرکاری نرخ170 ہے اور بازارمیں240روپےفی کلو،بھنڈی سرکاری نرخ120 ہے اور بازارمیں160روپےفی کلو،شلجم سرکاری نرخ120ہے اور بازارمیں160روپےفی کلومیں فروخت ہورہے ہیں۔