کیا سیب فالج اور دل کی بیماری کے خطرات کم کرتا ہے؟جانیے

صحت،سیب،کیلوریز،وٹامنز،سٹی42
کیپشن: Health benefits of apple
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سیب بہت ہی صحت افزا غذا ہے ۔ ایک سیب میں تقریبا ًایک سو کیلریزکی قوت ہوتی ہے ۔ اس کے متواتر استعمال سے صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سیب دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔ سیب میں فولاد ،وٹامن اے کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کےلئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔خون صالح پیدا کرتا ہے۔

 چہرے کا رنگ نکھارتا ہے، جگر کی اصلاح کرتا ہے اور اسے طاقت دیتا ہے،معدہ کو طاقت دیتا ہے، سانس کی تنگی اور خشک کھانسی کو بے حد مفید ہے۔ اگر روزانہ دو سیب کھا کر ایک پائو دودھ صبح نہار منہ پیا جائے تو چھ ہفتوں میں انسانی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے، دماغی کام کرنے والوں کےلئے سیب کھانا قدرت کا بہترین تحفہ ہے، یہ خون میں سرخ ذرات پیدا کرتا ہے، گردوں کی صفائی کےلئے سیب سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔ سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے اجزاءدانتوں اور مسوڑھوں میں جذب ہو کر انہیں خاصا مضبوط کرتے ہیں۔

28  سال سے زیادہ عمر کے 10 ہزار افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جنہوں نے سب سے زیادہ سیب کھائے ان میں تھرومبوٹک سٹروک یا دماغ کی رگوں میں خون جم جانے کا امکان کم تھا۔
ماہرین کی جانب سے روزانہ کے حساب سے 20 فیصد فائبر لینے کی تجویز دی جاتی ہے اور 20 فیصد کے قریب فائبر سیب میں موجود ہوتا ہے۔ یہ دل کی بیماریوں، دل کی شریانوں کے بند ہونے اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو کھانے سے پہلے سیب کے سلائسز کھاتے ہیں، ان کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور کھانے کے دوران وہ صرف دو سو کم کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔