(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اکبر ایس بابر نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے ڈی جی ایف آئی کے نام خط میں کہا کہ تحریک انصاف سیکریٹریٹ کے ملازمین پارٹی کے نام پر فنڈز ذاتی اکاؤنٹ میں منگواتے رہے۔ڈی جی آئی آئی اے مرکزی سیکٹریٹ کے چار ملازمین کے اکاؤنٹس کی تفتیش کرے ۔ اکبر ایس بابر نے لکھا کہ تحریک انصاف کے ملازمین کے اکاؤنٹ میں گیارہ ملین سے زائد کے فنڈز موصول ہوئے ۔ایف آئی پتا لگائے ان ملازمین کو یہ رقم کہاں سے موصول ہوئی؟
اکبر ایس بابر نے خط میں مزید لکھا کہ طاہر اقبال ، محمد نعمان افضل ، محمد ارشد اور محمد رفیق پارٹی فنڈ کو غبن کرنے میں ملوث رہے،چاروں ملازمین کے خلاف 2016 میں بھی وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔ اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کی حالیہ فیصلے کے پیرا 44 اور 45 کا حوالہ بھی دیا۔