ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں سے متعلق اہم اعلان

 وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں سے متعلق اہم اعلان
کیپشن: cm punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے  کہا ہے کہ شہید   پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیم مفت دی جائے گی۔ 

 تفصیلات کے مطابق   لاہور میں پولیس لائنز   کی تقریب منعقد ہوئی جس میں  وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکت کی ۔  تقریب آج جمعرات کو منائے جانے والے پولیس شہداء کے دن کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے  یہ اعلان کیا کہ شہید   پولیس اہلکاروں کے بچوں کو  تعلیم مفت دی جائے گی ۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے یہ بھی بتایا   کہ صوبائی حکومت    شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بچوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔   انہوں نے  بتایا کہ  شہید اہلکاروں کے معاوضے کی رقم میں  بھی اضافہ کیا جائے گا اور نئی گاڑیاں بھی  فراہم کی جائیں گی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کو پولیس فورس کو 'نظر انداز' کرنے پر  تنقید کا نشانہ  بھی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پولیس فورس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور انہیں عزت و احترام سے یاد کرتی رہے گی۔