عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے سوشل میڈیا پر چرچے

عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: tree
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم   عمران خان نے اپنے پراجیکٹ بلین ٹری سونامی کے کامیاب اثرات  کی تصاویر سوشل میڈیا پر  شیئر کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق    سابق وزیراعظم   عمران خان نے   برو ز  اتوار   اپنے پراجیکٹ بلین ٹری سونامی کی تصاویر  اور ویڈیوز اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کر دیں ہیں ۔   انہوں نے اپنا یہ پراجیکٹ ایک کیمپین کے طور پر شروع کیا  جو   سوات کے علاقے مٹہ میں پہاڑ وں میں  ہے ۔ عمران خان نے اس علاقے کی ویڈیو ز  شیئر کی ہیں ۔   اس ویڈیو میں   زمین میں لگتے ہوے درخت  دکھائے  جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سوات کا  علاقہ مٹہ ہے جہاں بنجر پہاڑیاں اب  سبز ہو رہی ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے ناقابل یقین نتائج سامنے آ گئے ہیں  ۔ مزید انہوں نے پر امید ہو کر  کہا کہ انشاء اللہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف اور سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو عالمی ماحولیاتی تنظیموں کی جانب سے بہتر ماحول کے لیے ان کی کوششوں کو دیگر عالمی رہنماؤں کے لیے مثال قرار دینے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔