سکول کے بچوں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ،محکمہ تعلیم نے اہم قدم اٹھا لیا

ڈینگی کا خدشہ،سکول،محکمہ تعلیم،زیرو پریڈ،مانیٹرنگ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری ونجی سکولوں کے بچوں میں ڈینگی وباء پھیلنے کا خدشہ، محکمہ تعلیم نےسکولوں میں ڈینگی سے بچاو کیلئے زیرو پریڈ کا انعقاد لازمی قرار دے دیا۔
سکولوں کے بچوں میں ڈینگی وباء پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث سکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے زیرو پریڈ کا انعقاد لازمی قرار دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سرکاری ونجی دونوں سکولز میں زیرو پریڈ کا انعقاد لازمی کروایا جائے گا۔

زیرو پریڈ کے حوالے سے سکولوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بچوں کو ڈینگی کی آگاہی کے حوالے سے بنائی گئی تصاویر روزانہ محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائیں گی۔احکامات پر سو فیصد عمل نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔