پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بڑا قدم اُٹھا لیا

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر   سکندر سلطان راجہ کیخلاف  سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوادیا ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا جس میں تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر  اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، انہوں ںے جانب داری کا مظاہرہ کیا اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

ریفرنس میں حکمران  اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔