وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنی پارٹی سے ناراض ؟ وجہ جانئے

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنی پارٹی سے ناراض ؟ وجہ جانئے
کیپشن: MIFTA ISMAIL
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پار ٹی کے اندر کچھ لوگ ہیں جو ان سے اور ان کے کام سے جلتے ہیں اور ان کا کام ان کو پسند نہیں آتا ۔ 

وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل نے ایک نجی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر لوگ ان کی پارٹی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مشکل فیصلوں کو وقتی مشکلات کہتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ان کی پارٹٰی کے اندر ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ان سے اور ان کے کام سے جلتے ہیں ۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان کے مشکل فیصلوں نے پاکستان کو بچا لیا ہے  اور وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں پاکستان میں بہت مہنگائی ہیں مگر اس میں عمران خان کی حکومت قصور وارہے ، جنہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اس کی خلاف ورزی بھی  کی۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مشکل وقت اب ختم ہو چکا ہے جتنے سخت فیصلے کرنے تھے کرلئے گئے ہیں ۔ آئی ایم ایف کا قرض ملتے ہی پاکستان میں اور بہتری آئے گی۔