ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم شہدا پولیس ، فرض کی راہ پر قربان ہونے والوں کو خراج تحسین

Martyrs day
کیپشن: Martyrs day
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر : لاہور سمیت ملک بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جارہا ہے، جس کا مقصد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ 

ایس ایچ او نصراللہ چھٹہ کا کہنا ہے کہ شہید خالد ورک ایک دلیر اور ایماندار آفیسر تھے، شہید خالد ورک کی محکمہ کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا، خالد ورک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. شہید سب انسپکٹر خالد ورک نے 20 جنوری 2017 کو قصور میں دوران ریڈ جام شہادت نوش کیا. شہید سب انسپکٹر خالد ورک اس وقت بطور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ تعینات تھے.

یوم شہدا پولیس کے موقع پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکارہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ امن و امان کے قیام کے لیےنو جوانو ں نے قربانیاں دی ، نو جوانوں نے ہمارے آج کو قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ کیا ۔