ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بےروزگارافرادکومحکمہ ہائر ایجوکیشن نےخوشخبری سنادی

Unemployed,Higher Education
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کامران بنگش نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 1900 اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 600 اساتذہ کو تعنیات کردیا گیا ہے باقی پرکام جاری ہے۔کامران بنگش نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر کی پالیسی پر کام کررہے ہیں یہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ایک ارب روپے سے انڈومنٹ فنڈ شروع کررہے ہیں، فنڈز ترقیاتی فنڈز سے الگ کالجز کی ضروریات کے لیے ہونگے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 235 کالجز فنشنل ہیں باقی دو سو سے زیادہ کو فعال کرنے جارہے ہیں، کالج اساتذہ کے معاوضے بھی بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے طلباء کو اسکالر شپ دینے جارہے ہیں جو ڈھائی لاکھ خاندانوں کو فائدہ دے گا، اساتذہ کو سو فی صد الاؤنس دینے کا مطالبہ پورا کرنا صوبائی حکومت کے فی الوقت مشکل ہے۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کالجز کے لیے انعاماتا بھی رکھے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل کامران بنگش نے پشاور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کی آٹھ یونیورسٹیاں جلد گلوبل ریکنگ میں آجائیں گی۔

کامران بنگش نے مزید کہا تھاکہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو معاشی معاملات میں خودمختار بنا رہے ہیں، سرکاری جامعات کو تحقیق کے لحاظ سے بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔