ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے حوالے سے اہم خبر

Patrol Prices,IMF
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں اب 15 دن کی بجائے ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کی جائیں گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد رد و بدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل اب ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین ہو گا۔

اس فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔