ویب ڈیسک: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی) آر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کرنے سے متعلق بیان جاری کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی گزشتہ دنوں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے ، یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا تھا.
اس حادثے میں شہید ہونے والوں میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بشمول پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔
آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر اوتھل کے علاقے سے اڑا اور اس نے شام 6 بجے کراچی پہنچنا تھا تاہم راستے میں اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا ، رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا تھا اور پھر اگلے دن آئی ایس پی آر نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی۔