ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ عائزہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اداکارہ عائزہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: Ayeza Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ایک بار پھر ملکہ ترنم میڈیم نورجہاں کا روپ دھار لیا جبکہ ان کے ہی گیت ' میں تے میرا دلبر جانی' پر وہ رقص کررہی ہیں،2 گھنٹے قبل شیئر کی گئی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان آج کل اپنے سُپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں، عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا،اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ملکہ ترنم میڈیم نورجہاں کا روپ دھارے ان ہی کا گایا ہوا گیت ' میں تے میرا دلبر جانی' پر جھوم رہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ نے سفید ساڑھی اوڑھی ہوئی ہے جبکہ ہاتھوں میں ساڑھی کا پلو گھما رہی ہیں اور ساتھ ساتھ مختلف انداز بھی اپنارہی ہیں، اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اپنے نئے ڈرامہ لاپتا کے تیسری قسط کی طرف اشارہ کیا۔

2 گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 33 لاکھ  سے زائدلوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ کثیر تعداد میں صارفین نے اداکارہ کے اس روپ کو پسند بھی کیا، کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

M .SAJID .KHAN

Content Writer