ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ احتجاج کرنے والے رہیں ہوشیار ، مظاہرین کے خلاف کارروائی کا حکم

Mall road lahore
کیپشن: Mall road lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)مال روڈ،لوئرمال،گورنرہاوس،سیکریٹریٹ سمیت دیگراہم مقامات پراحتجاج کرنےوالوں کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے پر آئی جی پنجاب نےلاہورپولیس کومراسلہ بھجوا دیا۔جن مقامات پراحتجاج سے روکا گیا وہاں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کاحکم دیا گیا۔

مال روڈاور لوئر مال پر احتجاجی مظاہروں کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے آئی جی پنجاب نےسی سی پی او لاہور کو مال روڈاور لوئر مال بلاک کرنے والے مظاہرین کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے 2017سے مال روڈ کو ”ریڈ زون“ قرار دے رکھا ہے۔آئے روز مظاہروں سے فیصل چوک، گورنر ہاؤس اورلوئر مال سول سیکرٹریٹ کے سامنے ٹریفک بلاک رہنا شہریوں کے لیے درد سر ہے۔

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب مظاہرین کے خلاف قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔اگر مظاہرین سرکاری ملازمین ہیں تو قانونی کارروائی کے ساتھ انکے خلاف محکمانہ کاروائی کیلئے متعلقہ محکموں کوخطوط لکھے جائیں۔سرکاری ملازمین کومطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کی بجائے مسائل اپنے افسران کے سامنے رکھنے چاہئیں۔احتجاجی مظاہروں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائی جائیں۔