ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یابند؛ فیصلہ ہوگیا

 تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یابند؛ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے حوالے سےبین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر شفقت محمود نے کی،، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز  کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ملک بھر کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جبکہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسنی نیشن لازمی کراوئی جائے گی،دوسری جانب ویکسی نیشن نہ کروانے والے سرکاری ونجی سکولوں و کالجز کے اساتذہ کےخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو 15 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دی جاچکی ہے ،مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن  نہ کروانے والے اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، این سی او سی کے تحت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر دوبارہ پابندیوں کا اطلاق ہوگا، ہفتے میں 2 روز مارکیٹں بند رہیں گی جبکہ کاروباری اوقات رات 10 کی بجائے 8 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں،ہوٹلز میں بیٹھ کرکھانے پینے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، ٹیک اوے کی سہولت دستیاب رہے گی،دفاترمیں بھی 50فیصدعملہ کام کرےگا۔

پبلک ٹرانسپورٹ کودوبارہ 50فیصدپر کیا جارہا ہے، اس حوالے سے نیا ہدایت نامہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے،تمام تر انتظامات کے باوجود کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری جبکہ مریضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer