ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال کیس ، بازیاب ہونیوالی بچیوں سے زیادتی کی کوشش کا انکشاف

ہنجروال کیس ، بازیاب ہونیوالی بچیوں سے زیادتی کی کوشش کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ہنجروال سے اغوا ہونے والی لڑکیوں کی بازیابی،بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کاانکشاف، پولیس کے مطابق  بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے  فروخت کر دیا تھا  اورزیادتی کی کوشش  بھی کی گئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق  لاہور  کے علاقے ہنجروال سےاغوا ہونےوالی 4 بچیوں کو ساہیوال سے بازیاب کرایاگیا،تفتیشی ٹیم  نے بچیوں کو ساہیوال عدالت میں پیش کر دیا گیا ،اغوا ہونیوالی بچیوں کےکورٹ میں بیانات قلمبند کیے جائیں گے اور کرائم سین کا وزٹ کرایا جائے گا ۔پولیس کے مطابق  بچیاں اہلخانہ سے ناراضگی کے بعد گھرسےفرار ہوئیں ،اورنج لائن پر بیٹھ کر بچیوں نے گلشن راوی تک کا سفر کیا  جبکہ گلشن راوی پہنچ کر عمر نامی ہمسائے کو لڑکیوں نے فون کیا ،عمر نے بچیوں کو گھر واپس لیجانے کی کوشش کی مگر بچیوں نےملتان چونگی کے قریب گھر واپس جانے سے انکارکیا ۔پولیس  حکام کے مطابق  بچیاں ہنجروال سےایک چنگی رکشہ میں بیٹھی،4 گھنٹے گھومتی رہیں ،رکشہ ڈرائیور نے بچیوں کو پنڈی سٹاپ پر اتار دیا جبکہ  دوسرےڈرائیور قاسم نے بچیوں کو اپنے رکشہ میں بٹھالیا ، رکشہ ڈرائیور ساتھی شہزاد سےرابطہ کر کے انہیں اپنےگھر لےآیا۔

پولیس  کے مطابق  اگلی صبح  قاسم اورشہزاد  بچیوں کو رکشہ میں بٹھا کر ساہیوال لےگئے، ساہیوال پولیس نےچھاپہ مارا جہاں سے ملزم  شہزادایک اورلڑکی کےساتھ گرفتار ہوا،منگل کے روز شہزاد نے ضمانت کرانے پردیگر لڑکیوں کی اطلاع دی پولیس نےچھاپہ مار کر چاروں بچیوں کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق  بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے  فروخت کر دیا تھا  اورزیادتی کی کوشش  بھی کی گئی۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور قاسم اور شہزاد  کو بھی گرفتار کر لیا، بچیوں کےبیانات کے بعد کرائم سین کا وزٹ کرایا جائے گا 

پولیس کا کہنا ہے کہ جس رکشہ میں بچیاں ساہیوال پہنچیں  وہ  بھی  برآمد کر لیا گیا،  عدالتی وقانونی کارروائی مکمل کرکےبچیوں کو لاہور لایا جائے گا۔