پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ کورونا کا شکار ہوگئیں

Corona virus
کیپشن: Corona virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی کورونا  وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے اور 4722 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد رہی, ملک میں کورونا سے اب تک  23 ہزار 575  افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ  10 لاکھ 47 ہزار 999  افراد وائرس سے متاثر ہوئے، پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ نے مداحوں کو موذی مرض کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی، نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک کوئی سنجیدہ علامات نہیں ہیں، 2 دن سے بخار تھا باقی سب ٹھیک ہے، اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی اداکاروں کو متاثر کرچکی ہے جن میں اداکار فیصل قریشی، زرنش خان، سنبل اقبال، اشنا شاہ اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer