ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کےباعث مزید 46 مریض جان سے گئے

 کورونا کےباعث مزید 46 مریض جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کے اعدادوشمارجاری، ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 مریض انتقال کرگئے،4 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 مریض جان  سے گئے  جبکہ 4 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  گزشتہ 24گھنٹوں میں57 ہزار 398 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔

اب تک  پنجاب میں کورونا وائر س سے 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.

کوروناکی چوتھی لہر ،شہرمیں کورونا وائرس مزید5قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ   گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے455نئےکیسز رپورٹ ہوئے،شہرمیں مثبت کیسزکی شرح 5.8فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔

  دوسری جانب  محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات 8 بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت، ویکسی نیشن سینٹرز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں، پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہ سٹور، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں۔ پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس فوڈ ڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز کھلی رہیں گی، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز پورا ہفتہ کام کریں گی، کال سینٹرز، میڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ تمام قسم کی منڈیاں ہفتہ بھر کھلی رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات، سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کیساتھ کام کر سکتے ہیں، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی، آوٹ ڈور ڈائننگ کی سخت ایس او پیز کےتحت رات 10بجے تک اجازت ہوگی، منتخب اضلاع میں 8 اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔