( وقاص احمد ) رائیونڈ کے علاقہ مشن کالونی میں آڑھائی سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق بچے کے سر اور منہ پر اینٹ کے وار کرکے قتل کیا گیا۔
رائیونڈ کے علاقہ مشن کالونی میں 3 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے کے چہرے اور سر میں اینٹ کے ضرب کے نشانات موجود ہیں۔ بچے کی پہچان محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامی رہائشی تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رائیونڈ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب اہل علاقہ کے مطابق نامعلوم ملزم کی جانب سے بچے کے ساتھ زیادتی کا بھی شبہ ہے۔
ادھر سندر کی علاقے میں دریائے راوی سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق خود پور گاؤں کے قریب دریائے راوی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے نامعلوم نوجوان شخص کی لاش تین چار روز پرانی لگتی ہے۔
متوفی نے خودکشی کی یا کسی نے قتل کرنے کے بعد لاش کو دریائے راوی میں پھینک دیا۔ سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پانی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔