ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسران من پسند تقرروتبادلے کروانے میں کامیاب

افسران من پسند تقرروتبادلے کروانے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ میں تقروتبادلے، بااثر بلڈنگ انسپکٹرز من پسند زونز میں تعیناتی اور اضافی چارج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، چیف کارپوریشن آفیسر نے تعیناتی و اضافی چارج تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ٹاؤن ہال، چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے چار بلڈنگ انسپکٹرز کےتقررو تبادلے کردیئے بااثر اور طاقتور بلڈنگ انسپکٹرز من پسند زونز میں تعیناتی اور اضافی چارج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ بلڈنگ انسپکٹر وحید الدین راوی زون سے شالامار زون تعینات کردیا گیا جبکہ بلڈنگ انسپکٹر وحید الدین کو بلڈنگ انسپکٹر واہگہ زون کا اضافی چار ج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

بلڈنگ انسپکٹر داتاگنج بخش زون نعیم اختر کی بلڈنگ انسپکٹر راوی زون کا اضافی چارج، بلڈنگ انسپکٹر داتا گنج بخش زون بلال احمد کو بلڈنگ انسپکٹر گلبرگ زون کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اسی طرح بلڈنگ انسپکٹر سمن آباد زون محمد عرفان کو بلڈنگ انسپکٹر عزیز بھٹی زون کا اضافی سونپ دیا گیا۔