لاہوریئے باز نہ آئے، ہزاروں ہسپتال داخل

لاہوریئے باز نہ آئے، ہزاروں ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( بسام سلطان ) کھابوں کے شوقین لاہوریئے عید الاضحی پر بھی باز نہ آئے، ٹیچنگ ہسپتالوں میں گیسٹرو کی شکایات کیساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ ماہرین نے پھل سبزیاں اور جوسز استعمال کرنے کی تلقین کر دی۔

عید کےتینوں روز شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر گیسٹرو، فوڈ پائزنگ کی شکایات کیساتھ 1 ہزار سے زائد مریض آئے۔ روڈ ٹریفک حادثات اور گوشت کاٹنے کے دوران زخمی ہونیوالے 800 سے زائد افراد نے ٹیچنگ ہسپتالوں کا رخ کیا۔ چھری ٹو کے سے زخمی ہونیوالے 300 جبکہ گیسٹرو کی شکایت کیساتھ 200 افراد نے میوہسپتال کا رخ کیا۔

جنرل ہسپتال میں چھری ٹو کے سے 262، گیسٹرو کی شکایت کیساتھ 130 افراد آئے۔ جناح ہسپتال میں چھری ٹو کے سے زخمی 50 جبکہ گیسٹرو کی شکایت کیساتھ 150 مریض آئے۔ گنگارام میں چھری ٹو کے سے زخمی 30، گیسٹرو کے 160 مریض آئے۔

چھری ٹو کے سے 60 جبکہ گیسٹرو کی شکایات کے ساتھ 100 مریضوں نے سروسز ہسپتال کا رخ کیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ شہری گوشت کیساتھ سلاد، پھلوں اور جوسز کا استعمال بھی لازمی کریں تاکہ گیسٹرو کی شکایات سے بچا جا سکے۔