ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے طیارہ حادثہ، شہدا کے ورثا کیلئے فی کس کروڑ روپے کا اعلان

پی آئی اے طیارہ حادثہ، شہدا کے ورثا کیلئے فی کس کروڑ روپے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے طیارہ حادثہ لواحقین کو ایک کروڑ فی مسافر ادائیگی کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے، اس سے قبل تمام لواحقین کو پچاس لاکھ روپے ادا کئے جانے تھے جو کیرج بائی ائیر ایکٹ 2012 کے مطابق تھے۔ انشورنس کی رقم میں اضافہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی ہدایات دی گئیں تھیں، اب تمام مسافروں کے قانونی ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی مسافر انشورنس کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔

واضح رہے پی آئی اے دس لاکھ روپے فی مسافر جنازے اور تدفین کے زمرے میں پہلے ہی ادا کر چکی ہے، بڑھائی گئی انشورنس رقم پہلے سے ادا کی گئی رقم کے علاوہ ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ائی اے نے اس سلسلے میں کام مکمل کرلیا ہے اور اب اسے قانونی ورثاء کی جانب سے جانشینی سرٹیفیکیٹ کا انتظار ہے، اس سلسلے میں ورثاء کو خطوط ارسال کئے جارہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer