ریلوے انتظامیہ نے دفتری اوقات تبدیل کردیئے

ریلوے انتظامیہ نے دفتری اوقات تبدیل کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس ہی شدت میں کمی ریلوے انتظامیہ نے دفتری اوقات کار دوبارہ سے بحال کردئیے، ریلوے کے تمام دفاتر اور ریلوے اسٹیشنز کے نارمل اوقات کار بحال کردئیے گئے، وزارت ریلوے کی ہدایت پر تمام دفاتر ہفتہ میں 5 دن صبح آٹھ سے شام تین بجے تک کھلے رہیں گے۔
کرونا وائرس ہی شدت میں کمی سے ریلوے انتظامیہ نے تمام دفاتر اور ریلوے اسٹیشنز کے نارمل اوقات کار بحال کردئیے گئے، ریلوے کے تمام دفاتر ہفتہ میں 5 دن صبح آٹھ سے شام تین بجے تک کھلے رہیں گے،جمعہ کے روز ریلوے دفاتر صبح آٹھ بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، جس کااطلاق آج سے ہو گیا، جبکہ ریلوے اسٹیشنز اور ریزرویشن ملازمین کے دفتری اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ریلوے ملازمین کے دفتری اوقات کار تبدیل کیے گئے تھے.فیصلہ وزارت ریلوے کی جانب سے ہدایات نامہ ملنے پر کیا گیا،وزارت ریلوے کی جانب سے ریلوے انتظامیہ کی دوبارہ سے نارمل دنوں کی ٹائمنگ بحال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت نامہ جاری کردی.

قبل ازیں  پنجاب حکومت نےبھی پرانےدفتری اوقات بحال کردیئے۔پرانے دفتری اوقات کار کی بحالی کے بعدسول سیکرٹریٹ کےدفاترصبح9سےشام5بجےتک کھلیں گے۔جمعہ کےدن صبح9سےدوپہرایک بجےتک دفتری ٹائم ہوگا۔6دن دفتری اوقات والےدفاترمیں9سےشام4بجےتک دفتری ٹائم مقررکیاگیاہے۔محکمہ ایس اینڈجی اےڈی اے نےنوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔نئے دفتری اوقات کار کااطلاق پیرسے لاگو ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer