پہلا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

پہلا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانچسٹر) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، پہلا ٹیسٹ میچ کل سے مانچسٹر میں شروع ہو گا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب، شاہین کرونا بریک کے بعد  کل سےان ایکشن ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کرونا ایس او پیز کے تحت پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کیلئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا۔
اعلان کردہ ٹیم میں اظہر علی ، بابر اعظم ، عابد علی ، اسد شفیق ، فواد عالم ، امام الحق،محمد عباس اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ محمد رضوان، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود ، سہیل خان اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی اسکواڈ پرٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہناتھا کہ تمام کھلاڑی انگلینڈکیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،امیدہے ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی،ہمارے ساتھ سینئرکھلاڑیوں نے بہت وقت گزاراہے، تمام کرکٹرزکاسوچنے کاطریقہ کارایک جیساہے، بطورکپتان کوچزکی موجودگی سے مطمئن ہوں۔

دوسری جانب انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑیوں میں ڈوم سبلی ، رورئے برنز ، جو روٹ ، بین اسٹوکس ،اولے پوپ، جوز بٹلر ، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ،کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer