(سٹی 42) لاہور میں مریم نواز کی گلبرگ میں نجی اسپتال پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایم ایم عالم روڈ پر واقع اسپتال میں طبی معائنے کے لئے پہنچیں،مریم نواز کے ہمراہ ان کا سکیورٹی اسٹاف بھی موجود تھا، ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے گلے کے چیک اپ کے لئے آئی تھیں۔مریم نواز عید سے چند روز قبل بھی اپنا چیک اپ کروا کر گئی تھیں۔
واضح رہےمریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو بھی اسی مرض کا سامنا رہا تھا۔