متحدہ اپوزیشن میں دراڑ پڑگئی

متحدہ اپوزیشن میں دراڑ پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: متحدہ اپوزیشن میں دراڑ پڑگئی ؟اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ،مسئلہ کشمیر پر قومی مشاورت میں شامل ہونے پر قائل کرتے رہے لیکن مولانا نے صاف انکار کردیا۔

ذرائع کے مسلم لیگ ن کے صدر اور جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیا ن رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر قومی مشاورت کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے انکار کردیا ۔مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ نا اہل حکومت نے کشمیر پر سودا بازی کی ،جمعیت علماءاسلام ف حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔چیئرمین  پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو  اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں بلاول اور شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی اور ساتھ ہی دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دور میں ہو رہی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اس لیے ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لیے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔ اس صورتحال میں اے پی سی کے تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ بلاول بھٹو  کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف  نے بھی مکمل اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ عید سے قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے سیاسی روابط تیز کرنے اور عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا تھا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer