ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا کی غفلت ایک اور ننھی جان لے گئی

واسا کی غفلت ایک اور ننھی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) شیراکوٹ کے علاقے الخیام روڈ پر 5 سالہ ریحان مین ہول میں جا گرا، حادثہ مین ہول کے اوپر ڈھکن موجود نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، امدادی ٹیموں نے 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش کو تلاش کر لیا۔

شیراکوٹ کے علاقے الخیام روڈ پر 5 سالہ بچہ کھیلتا ہوا کھلے مین ہول میں جاگرا، اطلاع پر پولیس، واسا اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور پائپ لائن میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ 6 گھنٹے کے آپریشن کے بعد گلشن راوی پمپنگ سٹیشن سے بچے کی لاش کو تلاش کر لیا گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

گرنے والے بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچہ صبح گھر سے چیز لینے کیلئے گیا تھا، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے انصاف دلایا جائے۔

دوسری جانب واسا کی جانب سے گٹر کو بغیر اجازت کھولنے والے شخص کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی جبکہ غفلت برتنے پر ایم ڈی واسا نے متعلقہ ایس ڈی او، سب انجینئر اور سپروائزر کو معطل کردیا ہے۔