ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی:  7 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سمیت دیگر رہنماؤں کو اجازت نہ ملی سکی۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لئے عمر ایوب،شبلی فراز،رؤف حسن،اسد قیصر ، سینیٹر سیف اللہ نیازی،سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان،عون بپی کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی، اجازت ملنے پر پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے۔

 دوسری جانب صاحبزادہ محبوب سلطان، صاحبزادہ حمید سلطان، مزمل اسلم، نادیہ خٹک، سلمان آفتاب، سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔