نمازیوں اورریلیوں کے شرکاء کی سکیورٹی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے، ڈی آئی جی آپریشنز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ نمازیوں اورریلیوں کے شرکاء کی سکیورٹی میں کوئی کمی نہ ہونی چاہئے۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت لاء اینڈ آرڈر و سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ ڈویژنل ایس پیز  نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں یوم القدس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ جمعتہ الوداع، سمیت مارکیٹوں کے سکیورٹی انتظامات بارے بھی جائزہ لیا گیا۔ 

سید علی ناصر رضوی نے  نماز عید کے سکیورٹی اقدامات مکمل کرنے بارے بھی افسران کو ہدایات دیں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام سکیورٹی پروگراموں کو ایس او پیز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ جمعتہ الوداع اور یوم القدس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں،  افسران یوم القدس ریلیوں کے منتظمین سے مکمل رابطے میں رہیں، نمازیوں اورریلیوں کے شرکاء کی سکیورٹی میں کوئی کمی نہ ہونی چاہئے، ریلیوں کے روٹس کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ شرکاء کو مقرر کردہ انٹری پوائنٹ سے ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈویژنل ایس پیز کو مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی خود چیک کرنے کا حکم دیا، اس کے علاوہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مارکیٹ کمیٹی کے ممبران سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ 

سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں پرائیویٹ گارڈز کو بھی ڈیوٹی سے متعلق آگاہ کریں، مشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے،کسی قسم کا آتش گیر ماہ مارکیٹوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے،  بنک ہائے کے اطراف موثر گشت یقینی بنائی جائے۔ مارکیٹوں،بازاروں کے گردونواح لگائی گئی پکٹس پرسخت چیکنگ عمل میں لائی جائے، 

شاپنگ کیلئے آنے والے شہریوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مناسب اور محفوظ جگہ پر کروائی جائے۔ شاپنگ سنٹرزکے اطراف ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کی موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔