پرائیویٹ نگران عملے کی امتحانی مراکزمیں تعیناتی پرپابندی ہوگی، محکمہ ہائرایجوکیشن

پرائیویٹ نگران عملے کی امتحانی مراکزمیں تعیناتی پرپابندی ہوگی، محکمہ ہائرایجوکیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : بورڈکےامتحانات اورپرچےلیک ہونےکا معاملہ، محکمہ ہائرایجوکیشن نےرپورٹ حکومت کوپیش کردی۔ 
محکمہ ہائرایجوکیشن نےامتحانی مراکزپرنئےایس اوپیزبھی پیش کئے، جن کے مطابق امتحانی سنٹرزمیں عملےکی تعیناتی سےپہلےسپیشل برانچ سےکلیئرنس ہوگی۔ پرائیویٹ نگران عملے کی امتحانی مراکزمیں تعیناتی پرپابندی ہوگی۔ ریٹائرڈاساتذہ کی امتحانی مراکزمیں خدمات لی جائیں گی۔ بڑی سرکاری عمارتوں کےہالزکوامتحانی سنٹرزکیلئے استعمال کیاجائےگا، جگہ نہ ہونےپرپرائیویٹ شادی ہالزاورمارکیزکوبھی استعمال کیاجائےگا۔ سکروٹنی میں کلیئرنس نہ ملنےپراساتذہ کوبلیک لسٹ کیا جائےگا۔ 
رپورٹ کے مطابق امتحانی سنٹرزکےدوران غیرحاضرہونےپراساتذہ کوموقع پرسزاسنائی جائے گی۔ ہر 2روز بعد عملے کی ری شفلنگ کی جائے گی۔