پولیس کی جانب سے شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں، اہم پوائنٹس پر گداگر مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ شہرمیں گداگر مافیا کونکیل ڈالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ اینٹی بیگری سکواڈ میں ڈولفن جوانون کیساتھ خواتین پولیس بھی شامل ہیں۔ گداگر مافیا کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ مختلف چوراہوں، اہم مارکیٹوں پر گداگر مافیا کو ڈیرے نہیں ڈالنے دیں گے۔
شہر میں گداگر مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 51 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے گداگروں کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔