دفعہ 144 کی خلاف ورزی،بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کی درخواست بریت پر  فیصلہ محفوظ ، 6 جون کو سنایا جائے گا

دفعہ 144 کی خلاف ورزی،بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کی درخواست بریت پر  فیصلہ محفوظ ، 6 جون کو سنایا جائے گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے حوالے سے درج مقدمے کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی و دیگر شریک ملزمان کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ 6 جون کو سنایا جائے گا ۔

 ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزمان کی بریت کے سے کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ۔بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے حوالے سے درج مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔

 بانی پی ٹی آئی و دیگر شریک ملزمان کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ 6 جون کو سنایا جائے گا،عدالت کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے بھی بریت کی درخواست آئی ہے ۔جج ملک عمران نے کہا ہے کہ تمام درخواستیں اکھٹی سن کر فیصلہ کریں گے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔

 عدالت نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی سمیت شریک ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔