پرویز الٰہی کے طبی معائنہ کیلئے پمز ہسپتال میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

 پرویز الٰہی کے طبی معائنہ کیلئے پمز ہسپتال میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد: سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری  پرویز الٰہی کیلئے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیلئے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کی تشکیل دے دی گئی۔

 ڈاکٹر ممتاز نیازی، ڈاکٹر تاشفین، ڈاکٹر اسرار، ڈاکٹر اختر بندیشہ، ڈاکٹر علی عارف بورڈ میں شامل ہیں۔ امراضِ قلب، میڈیسن، معدہ، سینہ، جنرل سرجری کے ڈاکٹرز  بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

 ذرائع  کے مطابق اڈیالہ جیل میں گرنے سے پرویز الٰہی کی 3 پسلیاں فریکچر ہیں۔ پرویزالٰہی کو سانس لینے میں دشواری اور پسلیوں میں درد کی شکایت ہے۔ پرویز الٰہی طویل عرصہ سے شوگر، عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہیں۔ 

 پرویز الٰہی کی ایکو کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ میڈیکل بورڈ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر پرویزالٰہی کا علاج کرے گا۔

 چوہدری پرویز الٰہی کو پہلے سے جاری ادویات دی جا رہی ہیں۔ اُنہیں گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پرویز الٰہی پمز کارڈیک سنٹر کے پرائیویٹ روم میں زیرعلاج ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer