ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا 12 سال سے زیر التوا بھٹو قتل ریفرنس پر فیصلے کا مطالبہ

وزیراعظم کا 12 سال سے زیر التوا بھٹو قتل ریفرنس پر فیصلے کا مطالبہ
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے 12 سال سے زیر التوا بھٹو قتل ریفرنس پر فیصلے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ 12 سال سے زیر التوا بھٹو قتل ریفرنس کا فیصلہ کرنا چاہیے، سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے پوری دنیا میں اچھی طرح شعور ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تھا۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے والے جج نے اپنی یادداشت میں اس بات کا اعتراف کیا سابق وزیراعظم 73ء کے بانی کی حکومت تھی، 73ء کا آئین اسی حکومت میں معرض وجود میں آیا، یہ پاکستان کی تاریخی خدمت تھی، جسے یاد رکھا جائیگا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کیسا تاریخ کا جبر ہے، آج بھی چار اپریل ہے، 72 گھٹنے میں جو کارروائیاں ہوئیں وہ عدل و انصاف کا قتل ہوا۔

Bilal Arshad

Content Writer