باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی عائد

باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث 2 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اینٹی ڈوپنگ نے ایک بیان میں کہا کہ فروری 2022 میں کیل بروک کے خلاف باکسر عامر خان کے یورین سیمپل لیا گیا تھا جس میں اوسٹارین دوا کے مثبت نمونے پائے گئے تاہم باکسر یہ میچ ہار گئے تھے۔

اوسٹارین دوا کھلاڑی طاقت میں اضافے کیلئے استعمال کرتے ہیں جو کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہے۔38 سالہ باکسر عامر خان نے اعتراف کیا تھا کہ دوا کا استعمال “غیر ارادی” تھا اس لیے کیس آزاد ٹریبونل کو بھیج دیا گیا۔ 6 اپریل 2022 کو باکسر پر عارضی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب پابندی 5 اپریل 2024 تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ کیل بروک کے خلاف شکست کے بعد باکسر عامر خان نے ریٹائتمنٹ کا اعلان کردیا تھا، انہوں نے 40 میں سے 34 فائٹس میں فتوحات سمیٹیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر