ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا، عمران خان

پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا، عمران خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر رکھا جائے کیونکہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار ہوچکی ہے، ہم تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف کرپشن کو بڑا مسئلہ سمجھتے تو آج حالات مختلف ہوتے، میں بے بس تھا، فوج کے بجائے طاقت کا منبہ سیاسی ادارے ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ طاقت کا منبہ سیاسی ادارے کو یقینی بنانے کے لیے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے اور خصوصاً امیر طبقہ پیسہ باہر منتقل کر دیتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی پر تنقید آپ کو امریکا مخالف نہیں

بناتی۔

Ansa Awais

Content Writer