ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی پھانسی کو 44 برس بیت گئے۔
پیپلزپارٹی کےبانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کے موقع پر آج سندھ بھر میں عام تعطیل ہے۔پاکستان کے متفقہ آئین کی تشکیل،ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور سیاست کو خواص کے چنگل سے نکال کر عوام میں لانا ، مغربی استعمار کے خلاف اسلامی ملکوں کا اتحاد ، بھٹو کے وہ کارنامے ہیں جو اُنہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔
ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کے ایک مقدمے میں 1979 میں آج ہی کے دن پھانسی دی گئی تھی۔ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہید کو دی گئی پھانسی کو تاریخ عدالتی قتل قرار دے چکی ہے،10 سال گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے اب تک رائے نہیں دی۔