ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیشگوئی
کیپشن: Rain Prediction in Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  محکمہ موسمیات کی جانب سے اس مرتبہ  ملک بھر میں اپریل سے جون تک معمول سے کم بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل اور مئی کے دوران معمول سے کافی کم جبکہ جون میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں معمول یا معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

اپریل سے جون کے دوران ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، خشک موسم اور درجہ حرارت میں اضافہ سے پولی نیشن کے عمل میں تیزی آئے گی جس سے پولن سیزن کا جلد خاتمہ ہوگا۔

خشک موسم کی وجہ سے گندم و شوگر کین کی کھڑی فصلوں کے لیے پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

موسم سرما میں معمول سے کم برفباری اورحالیہ سیزن کے دوران معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کے بڑے ذخائرز میں آنے والے سیزن کے لیے پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor