ویب ڈیسک : دنیا کے امیرترین شخص ایلن مسک نے مقبول ترین سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شئیرز خرید لئے وال اسٹریٹ کھلنے سے پہلے ہی ٹوئٹر کے حصص میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایلن مسک نے یہ سودا14 مارچ کو کیا ٹوئٹر سے شکایات کے باوجود انہوں نے یہ سودا فائنل کیا ہے یادرہے ایلن مسک کے ٹوئٹر پر 80 ملین فالوورز ہیں ۔ فادرہے ٹوئٹر کے اسٹاک کی قیمت 2.89بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 25 مارچ کو فری اسپیچ کے حوالے سے ایلن مسک نے اپنے پرستاروں نے ایک سروے میں رائے بھی مانگی تھی۔
ایلن مسک ٹوئٹر پر اکثر سرگرم رہتے ہیں اور اپنی کاروباری زندگی کے کئی اہم فیصلے ا نہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں سے رائے لینے کے بعد کئے۔ ایک دفعہ انہوں نے ٹویٹر پر ٹیسلا کے 10 فیصد شئیرز فروخت کرنے کے حوالے سے اپنے فالوورزسے رائے مانگی تھی جس میں 3.5 ملین سوشل میڈیا صارفین نے حصہ لیا اور ان کی اکثریت یعنی 57.9 فیصد کا کہنا تھا کہ شئیرز فوری بیچ دیں جبکہ 42.1 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ نہیں ابھی نہیں۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایلون مسک کی کے کاروباری اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایلون مسک دنیا کے تیسرے شخص ہیں جن کی دولت 200 ارب ڈالر تک پہنچی ہے۔
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کےشیئرز کی قیمت میں چار ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 791.36 ڈالر تک پہنچی ہے۔ٹیسلا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 792 ارب ڈالر سے زیادہ تھی جبکہ ایلون مسک کی دوسری کمپنی سپیس ایکس کی مالیت 74 ارب ڈالر تھی۔