ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھمکی آمیز خط۔۔ بلاول بھٹو کا ترجمان پاک فوج سے بڑا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ملک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی.

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب کرلی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا  کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لئے بیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج وضاحت کریں کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کا حصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے؟ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا کہ  کیا دفتر خارجہ یا وزارت دفاع 7سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں؟ یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے۔ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor