قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے تمام سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگ لیں۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی بھی سابق وزیر نے سرکاری گاڑی واپس نہیں کی ہے۔ رولز کے مطابق سابق وزراء کابینہ کے خاتمے کے پندرہ روزبعد تک گاڑی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حکام نے سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کے لئے رابطہ کرلیا ہے اور انہیں مقررہ معیاد کے اندر اندر ورکنگ کنڈیشنڈ میں گاڑیاں واپس کرنے کی یاد دہانی کرا دی گئی ہے۔