ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان   کتنے دن کے مہمان، صدر نے خط لکھ دیا

imran khan arif alvi & shahbaz sharif
کیپشن: imran khan arif alvi & shahbaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ  پر صدر مملکت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا ہے۔

متن میں لکھا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے، آرٹیکل 224 اے ون کے تحت نگران وزیراعظم نامزد کیا جائےگا۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے۔

آئین پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر صدر نگران کابینہ مقرر کرے گا۔ صدر، سبکدوش ہونے والے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کا تقرر کرے گا۔

قائد حزب اختلاف اور وزیراعظم کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر دونوں تین نام کمیٹی کو بھجوائیں گے۔

کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر تشکیل دیں گے۔ کمیٹی میں سبکدوش ہونے والی اسمبلی کے آٹھ ممبران ہوں گے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی برابر تعداد ہو گی۔

آرٹیکل 224 اے کے مطابق کمیٹی  تین روز میں نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی۔

کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے  گا۔ الیکشن کمیشن دو روز کے اندر فیصلہ کرے گا۔

آرٹیکل 224 اے کے مطابق نگران وزیراعظم کا تقرر ہونے تک سبکدوش ہونے والا وزیر اعظم عہدے پر برقرار رہے گا۔