(ویب ڈیسک)سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے خود سے منسوب وائرل آڈیو کی تردید کردی۔
اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ سوشل میڈیا وائرل آڈیو میری نہیں ہے، میں نے یہ باتیں کی ہی نہیں جو وائرل آڈیو میں گردش کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ فروغ نسیم سے منسوب ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں فروغ نسیم کہہ رہے ہیں حکومت نے بہت زبردست کھیلا ہے، اپوزیشن سپریم کورٹ میں لیٹر گیٹ معاملہ پر پھنس جائیگی،حکومت کے پاس لیٹر گیٹ معاملہ پر بہت سے ثبوت ہیں، حکومت لیٹر گیٹ معاملہ پر قومی سلامتی کمیٹی کی مہر لگوا چکی ہے.
بیرسٹر فروغ نسیم کی کال نے بہت کچھ کلیر کردیا ہے.pic.twitter.com/Fvi7jRLdRN
— meddy tweets (@meddytweets) April 3, 2022