ویب ڈیسک: لندن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر کئی افراد نے حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دفتر پر حملہ کرنے والے افراد کی تعداد 15 سے 20 تھی جبکہ اکثر نےچہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ہاتھا پائی ہوتی رہی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
These men were involved in attacking Hasan Nawaz Sharif’s office while @metpoliceuk did nothing to stop violence till it was too late pic.twitter.com/MbG99b7bPS
— Falak Naz (@FkNaz1) April 3, 2022تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 2 لیگی کارکن اور 2 حملہ آور شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے سکیورٹی گارڈزکے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔