(سٹی42) پاکستان شوبزانڈسٹری مشہور اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر مشکل میں پھنس گئے،کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافہ کی وجہ سے مختلف ممالک کی جانب سے پابندیاں لگائی جارہی ہیں ایسے حالات میں تُرکی نے بھی عوامی تحفظ کے لئے اہم اقدامات اٹھاتے پابندیاں عائد کیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسڑی کی مشہوراداکارہ سارہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں، اپنی شادی کے بعد اداکارہ نے پہلا سفر ترکی کا کیا مگر حالات اچانک ایسے نامساعد ہوگئے کہ ان کا واپس آنا مشکل ہوگیا،ورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافہ کی وجہ سے مختلف ممالک کی جانب سے پابندیاں لگائی جارہی ہیں ایسے حالات میں تُرکی نے بھی عوامی تحفظ کے لئے اہم اقدامات اٹھاتے پابندیاں عائد کیں۔ترکی نےکورونا وائرس کی لہر میں شدت آنے پرسخت کرفیونافذ کردیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئےمختلف اسٹوریز شیئر کی گئی جن میں اداکارہ کو یہ شکوہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ استنبول میں خود اپنے کپڑے استری کررہی ہیں۔اسی ویڈیو میں ان کے شوہرفلک شبیر تُرکی آنے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہاں آنے والے افراد سُن لیں کہ استنبول میں بھی کرفیو لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ کو یہاں کوئی دُکان اور ریستوران کھلا ہوا نہیں ملے گا۔فلک شبیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہفتے اور اتوار کے دن تو استنبول مکمل طور پر بند ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرنے گزشتہ سال شادی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں،دونوں فنکاروں کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ابھی تک نکاح کی کوئی تصویر اور ویڈیو شیئر نہیں کی گئی ہےالبتہ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے اپنے کیمروں میں جو قیمتی لمحات محفوظ کیے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ نکاح کے فورا بعد سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’مسز فلک‘ کردیا ہے۔