علی اکبر: عوام کے منتخب نمائندوں کی قانون سازی میں عدم دلچسپی، پنجاب اسمبلی تیسرا پارلیمانی سال مکمل کرنے کے قریب صرف تین پرائیویٹ بل منظور ہو سکے ۔
پنجاب اسمبلی اپنے تیسرے پارلیمانی سال کے چھ ماہ مکمل کر چکی ہے،لیکن عوام کے منتخب نمائندوں کی قانون سازی میں دلچسپی پیدا نہیں ہو سکی۔ اسمبلی قواعد کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی کسی قانون میں ترمیم یا نئی قانون سازی کیلئےبطورپرائیویٹ ممبر اپنا ترامیمی مسودہ قانون یا نیا مسودہ قانون ایوان میں پیش کر سکتا ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو پہلے پارلیمانی سال میں 27 نوٹسز موصول ہوئے، لیکن اس میں سے چار کو منظور کیا گیا جبکہ ایک بل ایوان میں پرائیویٹ ممبر کو پیش ہوا،جس کو منظور کروا گیا۔ اس طرح دوسرے پارلیمانی سال میں تین مسودہ قانون ایوان میں پیش ہوئے،جس میں دو کو منظور کیا گیا جبکہ تیسرے پارلیمانی سال میں تاحال کسی ممبر نے اپنا بل پیش نہیں کیا۔
پنجاب اسمبلی سے بطور پرائیویٹ ممبر منظور ہونیوالےبلوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس کا ترامیمی بل بھی شامل ہے، جو مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر فاروقی نے پیش کیا، تاہم قابل ذکر امر یہ ہے لاہورسے تعلق رکھنے والے کسی رکن نے قانون سازی کیلئے پرائیویٹ بل پیش نہیں کیا ۔