ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا شہریوں کو مفت ماسک دینے کا فیصلہ

Free Mask
کیپشن: Free Mask
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ (راؤ دلشاد) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت کوویڈ مریض رابطہ نظام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں گنجان آبادیوں اور لاری اڈوں میں شہریوں کو مفت ماسک دینے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیلئے نئے میکانزم پر ورکنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ گنجان آبادیوں اور لاری اڈوں میں ابتدائی طور پر فوری 20 کیمپس قائم کیے جائیں، کمشنر لاہور نے کوویڈ مریض رابطہ نظام کو تیز کرنے کیلئے ڈی سی کو ٹاسک سونپ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان معلومات کے تیزترین تبادلہ کو ہرگز نظر انداز کرنے کی گنجائش نہیں، کوویڈ مریض ٹیگنگ، مریض قرنطینہ چیکنگ اور کووڈکلسٹرز سے کوویڈ پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے، انتظامیہ کو پورے عزم کیساتھ کوویڈ سے نمٹنا ہوگا، کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک، ڈی سی شیخوپورہ اصغر جوئیہ، ڈی سی ننکانہ صاحب راجہ منصور، ڈی سی قصور آسیہ گل، سی ای اوز ہیلتھ ، اے سیز نے اجلاس میں شرکت کی، لاہور کے علاوہ دوسرے اضلاع کے اے سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کوروناوائرس سے جاں بحق شہریوں کاجنازہ اور تدفین ایس اوپیزکےمطابق کرانے کی ٹھان لی، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے ایس او پیز کے مطابق تدفین کرانے کے لیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے کے مطابق کورونا کے مریضوں کی اموات کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ فوری ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم کو دینے کی پابند ہو گی۔

واضح رہےکہ کورونا وبا سنگین صورت اختیار کرگئی، 24گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 223 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 ہزار 90 تک پہنچ گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer